1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گولڈن گلوب ایوارڈ

11 جنوری 2009

اتوار کی شام ہالی وڈ کے ستارے زمین پر اتر رہے ہیں جہاں 66ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جار ہی ہیے ۔

https://p.dw.com/p/GVzk
معروف فلم ٹائی ٹینک کا جوڑا اپنی نئی فلم کے لئے گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیاتصویر: picture alliance/dpa

گزشتہ سال ہالی وڈ میں فلمی صنعت کی ہڑتال کی وجہ سے منسوخ کر دئے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ایک سال کےوقفے کے بعد گیارہ جنوری سن دو ہزار نو اتوار کے دن Beverly Hilton میں منعقد کی جارہی ہے۔

گزشتہ سال ان ایوارڈز کا اعلان ایک سادہ سی پریس کانفرنس میں کیا گیا تھا لیکن اس سال ان ایوارڈ کی تقریب بہت ہی شاندار طریقے سے منائی جائے گی جس کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ اس مرتبہ اس تقریب میں ہالی وڈ کے قریبا پچاس معروف ستارے میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Pitt und Jolie sprachen zu viel am Telefon
اس سال معروف اداکارہ اینجلینا جولی اپنی فلمChangeling اور ان کے پارٹنر مشہور اداکاربریٹ پٹ اپنی فلم The Curious Case of Benjamin Button پر گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد قرار پائے گئے۔تصویر: dpa

اس سال معروف اداکارہ اینجلینا جولی اپنی فلمChangeling اور ان کے پارٹنر مشہور اداکاربریٹ پٹ اپنی فلم The Curious Case of Benjamin Button پر گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد قرار پائے گئے۔ اسی طرح Titanic فلم کا جوڑا Leonardo DiCaprio اور Kate Winslet اپنی فلم Revolutionary Road کے لئے نامزد کیا گیا جبکہ ٹام کروز اور رابرٹ ڈی نیرو جونئیر فلم Tropic Thunder کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔

Filmszene Slumdog Millionaire
یہ فلم ایک ایسے نوجوان کی ہے جو کہ ممبئی کی جھوپڑ پٹی میںپلا بڑھا ہے لیکن وہ قسمت کا دھنی ہے اور ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ ٹی وی شو میں پیسے جبت لیتا ہے۔تصویر: AP

اسی طرح برطانوی ہدایت کار Danny Boyle کی پیشکش Slumdog Millionaire نامی فلم بھی کافی پسند کی جارہی ہے اور امید ہے کہ یہ فلم بہترین کہانی کا ایوارڈ حاصل کر سکتی ہے۔ یہ فلم ممبئی میں بنائی گئی ہے۔ یہ فلم ایک ایسے نوجوان کی ہے جو کہ ممبئی کی جھوپڑ پٹی میںپلا بڑھا ہے لیکن وہ قسمت کا دھنی ہے اور ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ ٹی وی شو میں پیسے جبت لیتا ہے۔ اس فلم کا میوزک بھارتی آرٹسٹ اے آر رحمان نے دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مقابلہ Benjamin Button اور Slumdog Millionaire کے درمیان ہے۔

ان انعامات کا انعقاد ہالی وڈ کی Foreign Press Association نامی ایک گروپ کرتا ہے۔