1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گال ٹیسٹ، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

18 جولائی 2010

سری لنکا اور بھارت کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 256 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/OOPg
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان سنگراکاراتصویر: AP

گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

سلامی بلے باز پراناویٹانا اور کپتان سنگراکارا نے پہلے دن کے اختتام تک سینچریاں اسکور کیں۔ پرانا ویٹانا ایک سو دس رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ سنگراکارا ایک سو تین رنز بنا کر شہواگ کی بولنگ پر تندولکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سلامی بلے باز دلشان کھیل کے آغاز پر جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے پچیس رنز بنائے اورانہیں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بھارتی بولر متھن نے آؤٹ کیا۔

پہلے دن کے اختتام پر پراناویٹانا کے ساتھ جے وردھنے کھیل رہے ہیں۔ جے وردھنے نے آٹھ رنز بنائیں ہیں۔

Sri Lanka Sport Cricket Cricketspieler Muttiah Muralitharan
شائقین کرکٹ کی نگاہیں مرلی دھرن پر لگی ہوئی ہیںتصویر: AP

اس ٹیسٹ میچ کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ مایہ ناز آف سپنر بولر مرلی دھرن اس میچ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں انفرادی طور پر800 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے کے لئے صرف آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔ انہوں نے اب تک ایک سو بتیس ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اورسات سو بانوے وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے 133ویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ایک نیا ریکارڈ بنا سکیں گے یا نہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: کشور مصطفیٰ