1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیمیا کا نوبل انعام برائے سال دو ہزار آٹھ

Abid Hussain8 اکتوبر 2008

کیمسٹری یا کیمیا میں عصر حاضر کی نمائندہ تحقیق کرنے پر دو امریکی اور ایک جاپانی سائنسدان کو سال رواں کے لئے نوبل انعام دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FWF8
کیمیا کا نوبل انعام حاصل کرنے والے جاپانی کیمیا دان اوسامُو شمو مُوراتصویر: AP

کہا جاتا ہے کہ اکتوبر کا ابتدائی ایام نوبل انعام کے نام معنون ہوتے ہیں۔ میڈیسن اور فزکس کے بعد کیمسٹری کے نوبل انعام کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق دو امریکی اور ایک جاپانی سائنسدان سن دو ہزار آٹھ کے نوبل انعام کے حق دار قرار پائے ہیں۔

اِس بار انعام حاصل کرنے والے تین میں سے ایک جاپانی Osamu Shimomura ہیں اور دو امریکیوں میں ایک Martin Chalfie اور دوسرے Roger Y Tsien سائنسدان ہیں۔ اِن اصحاب کی کاوش کے تحت سبز چمکیلی پروٹین کی دریافت اور اُس کا ارتقا کے بارے میں ادراک ممکن ہو سکا ہے۔یہ چربیلا یا پروٹین دماغ کے ساتھ جڑے اعصابی ریشوں اور خلیوں یا سرطان کے خلیوں میں پیش رفت کا سبب بنتے ہیں۔

Schweden USA Nobelpreis Chemie 2008 Martin Chalfie
سا دو ہزار آٹھ کے کیمیا کے نوبل انعام کے حصہ دار امریکی کیمیا دان مارٹن شلفیتصویر: AP

انعام کے ساتھ اپنے کلمات میں رائل سویڈش اکیڈیمی برائے سائنسز کا کہنا ہے کہ پروٹین حیاتیاتی سائنس میں کلیدی آلہ کی اہمت رکھتی ہے۔ اِس مادے کی دریافت سن اُنیس سو باسٹھ میں ایک ایسی جیلی فش میں ہوئی تھی جس کا نام Aequorea victoria ہے۔

Schweden Japan Nobelpreis Chemie 2008 Roger Tsien
سن دو ہزار آٹھ میں کیمسٹری میں دو امریکیوں کو نوبل انعام دیا گیا، دوسرے امریکی سائنسدان راجر ٹزنتصویر: AP

جاپانی سائنسدان Osamu Shimomura کا سن پیدائش سن اُنیس سو اٹھائیس ہے اور وہ امریکی ریاست میری لینڈ کی مشہور زمانہ میرین بائیو لاجیکل لیبارٹری کے ریٹائر پروفیسر ہیں۔ پروفیسر شیمو مُورا نے شمالی امریکی ساحلوں پر پہچنے والی جیلی فش کے اندر سے سبز چمکیلے مادے کو علیحدہ کیا تھا۔ یہ جیلی فش سمندری رو کے ساتھ کسی اور مقام سے بہتی ہوئی شمالی امریکہ کے مغربی ساحلوں تک پہنچی تھی۔ جاپانی پروفیسر نے یہ بھی معلُوم کیا کہ جیلی فش کا سبز چمکیلا مادہ الٹرا بنفشی شعاعوں میں مزید روشن ہو جاتا ہے۔ اُن کی ریسرچ میں بوسٹن یونی ورسٹی کی تجربہ گاہ بھی شامل ہے۔

کیمیا میں دو امریکیوں میں سے ایک Martin Chalfie ہیں اور وہ سن اُنیس سو سینتالیس میں پیدا ہوئے۔ وہ کولمبیا یونی ورسٹی نیویارک کے بیالوجی کے پروفیسر ہیں۔ اُنہوں نے جیلی فش میں پائے جانے والے مادے کے اندر موجود جین کے مختلف رویوں پر اپنی تحقیق کومرکوز کیا۔ ایک طرح سے اُنہوں نے جاپانی سائنس دان کی دریافت پر تحقیق کو اگلی منزل دفینے میں کامیابی حاصل کی جو آج دنیا نے تسلیم کر لی ہے۔

دوسری امریکی سائيسدان Roger Y Tsien ہیں۔ کیمسٹری میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں میں قدرے کم عمر ہیں اور اُن کی عمر چھپن برس ہے۔ وہ کیلی فورنیا یونی ورسٹی کے سان ڈیگو کیمپس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اُنہوں نے جیلی فش کے رنگوں کے ساتھ جینیاتی مطالعے کو ایک نئی جہت دی ہے۔

Roger Y Tsien کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ چینی سائنسدان ہیں لیکن اُنہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ امریکی ہیں اور اگر اُن کے انعام سے چین میں لوگ تحریک حاصل کرتے ہیں تو اُن کو مسرت حاصل ہو گی۔

جمعرات کو ادب کے نوبل انعام کا اعلان ہو گا اور جمعے کے دِن امن کے نوبل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ اِس سال انعام حاصل کرنے والوں کے لئے خصوصی تقریب دس دسمبر کو ہو گی۔