1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا معزول عدلیہ کی بحالی صرف ایک سیاسی نعرہ ہےِ؟

29 اپریل 2008

آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مابین مذاکرات میں تعطل کے بعد نواز شریف بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Dqdr
مسلم لیگ ن کے راہنما نواز شریف بھی دبئی روانہ ہو گئےتصویر: AP

پاکستان کے موجودہ سیاسی اتحاد میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ، ججوں کی بحالی کے کسی بھی ممکنہ نکتے پر، ابھی اتفاق نہیں کر سکیں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے راہنما اس وقت دبئی میں اس معاملے کو سلجھانے کی کوششوں میں ہیں، لیکن دونوں راہنماوں کے مابین اس مسلے پر ڈیڈ لاک کے بعد میاں نواز شریف بذات خود ان مذاکرات میں نئی پھونک ڈالنے کے لئے دبئی روانہ ہو گئے ہیں تاہم معزول عدلیہ کی بحالی پر ان دونوں جماعتوں کے بنیادی طریقہ کار میں کچھ فرق معلوم ہوتا ہے۔

Protestierende Anwälte in Islamabad, Pakistan
تصویر: AP

وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے یہ معاملہ ابھی تک جوں کا توں ہی ہے اوراس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ اس بارے میں ڈویچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ جسٹس طارق محمود نے کہا کہ کچھ لوگ معزول عدلیہ کی بحالی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔