1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا مشہورِکوچ سکولاری کی صلاحیتیں زوال پذیر ہیں؟

10 فروری 2009

برازیل کی ورلڈ چیمپئن بننے والی ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے کوچ سکولاری کی صلاحیتیں کھلاڑیوں کے اندر جیتنے کا جذبہ پیدا کرنے سے کیا عاری ہو گئی ہیں؟ یہ ہے وہ سوال جس پر فٹ بال حلقے سوچ بچار کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/GqVr
مشہورِ زمانہ کوچ سکولاریتصویر: AP

لوئیس فیلپے سکولاری ( Luiz Felipe Scolari ) نے انگلش فٹ بال کلب چیلسی کی مینیجرشپ یا کوچ کا منصب گزشتہ سال جون میں بڑے وقار سے ضرور سنبھالا تھا مگر اب جس انداز میں چیلسی فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے اُن کو فارغ کیا ہے وہ اُن کے شایانِ شان نہیں ہے۔ کلب کی ویب سائٹ پر سکولاری کو برخواست کرنے کا اعلان شائع کردیا گیا ہے۔ اِس میں انتظامیہ نے اُن کا کلب کے لئے خدمات سرانجام دینے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ جواباً سکولاری نے بھی کلب کے ساتھ گزرے وقت کو قیمتی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

EM 2008 Training Portugal Scolari und Cristiano Ronaldo
سکولاری اور پرتگال کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈوتصویر: AP

فٹ بال کے حلقوں میں اُن کی برخواستگی کی خبر انتہائی حیرانی سے سنی اور پڑھی گئی ہے کیونکہ سکولاری کو فٹ بال کے عالمی کینوَس پر انتہائی معتبر نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ سن دو ہزار دو تک برازیل کی اُس ٹیم کے کوچ تھے جس نے پانچویں بار عالمی کپ جیتا تھا۔ بعد میں وہ یورپی ملک پرتگال کی قومی ٹیم کے کوچ بن گئے۔ اُن کی کاوشوں سے پرتگال کی ٹیم سن دو ہزار چار کی یورو چیمپیئن شپ کے فائنل تک ضرورپہنچی مگر یونان سے میچ ہار گئی۔ اِسی طرح پرتگال نے سن دو ہزار چھ کے جرمنی منعقدہ عالمی کپ میں سیمی فائنل تک پہچنے میں بھی کامیابی حاصل تھی۔ پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزر لینڈ آسٹریا میں کھیلی جانے والی یورو چیمپیئن شپ میں کواٹر فائنل تک رسائی ضرورحاصل کی تھی مگر یہاں جرمنی سے مات کھا گئی۔

Trainer Avram Grant Champions League-Finale Moskau Training FC Chelsea
سکولاری سے پہلے انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے کوچ گرانٹ تھے۔تصویر: picture-alliance/Bildfunk

انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے گزشتہ سال مینیجر بننے والے وہ تیسرے شخص تھے۔ اُنہوں نے جون میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ ایک وقت میں انگلینڈ کی قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خبروں میں بھی تھے۔

بظاہر تفصیلات تو سامنے نہیں آئی ہیں لیکن سکولاری کے ترجمان Acaz Felleger کا کہنا ہے کہ کوچ کے معاہدے کو فوراً ختم کرنے کے پس پردہ چیلسی کلب کے مالک Roman Abramovich ہیں۔ برخواست کوچ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کلب کے مالک کا صبر ختم ہو گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ سکولاری کوچنگ کے فرائض ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے حالانکہ اُن کو بیشتر کھلاڑیوں کی حمایت حاصل تھی۔

Fußball - Inter-Trainer Roberto Mancini feiert Meistertitel
روبرٹو مان سینی ( Roberto Mancini )تصویر: picture-alliance/dpa

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سکولاری چیلسی کلب کے ڈھلتی عمر کے کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور اِس فیصلے میں اُن تمام بڑی عمر کےکھلاڑیوں کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔ سکولاری کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اِس طرف بھی اشارہ کیا تھا۔

سکولاری کی خواہش تھی کہ چیلسی کلب کا بورڈ دو کھلاڑیوں Deco اور Robinho کے ساتھ فی الفور معاہدہ کرے۔ مگر بورڈ صرف اول الذکر کھلاڑی کو لانے کا فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوا۔

چیلسی کی کوچنگ کے دور میں کلب نے بیس میچوں میں کامیابی حاصل کی، دو میں شکست اور گیارہ میں اُس نے اپنے میچ برابر کھیلے۔

چیلسی کلب کی ملکیت سن دو ہزار تین میں Roman Abramovich نے حاصل کی تھی۔ وہ اب تک چار کوچ فارغ کر چکے ہیں۔ کیا پانچواں تجربہ کار کوچ اُن کے ساتھ گزارا کر سکے گا یا نہیں۔

انٹر میلان کے سابق کوچ Roberto Mancini کے بارے میں اندازے لگائے جا رہے تھے کہ وہ چیلسی کلب کے اگلے ممکنہ کوچ ہو سکتے ہیں لیکن اُن کے ایجنٹ نے اِن کو افواہیں قرار دیا ہے۔