1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے واقعتا خوشخبری متوقع ہے؟

10 ستمبر 2008

نو منتخب صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جہاں کئی بیانات دئے اس میں سے ایک یہ بھی تھا کہ وہ ایک ماہ میں پاکستانی عوام کو مسلہ کشمیر پر خوشخبری سنائے گے۔

https://p.dw.com/p/FFUA
تصویر: AP

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا دور شروع ہونے سے پاکستان میں کئی مسائل کے حل میں آسانی ہو سکے گی۔

آ صف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے پر بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا بھی خیال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے معروف بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہر طاہر نعیم نے ڈوئچے ویلے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زدرای کے بھارتی حکام کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اس وجہ سے مسلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر مذاکرات میں پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال اور خطے کے بین الاقوامی حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ اس بارے میں جلد از جلد کو پائیدار حل تلاش کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے موقف میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے اور بھارتی عوام اور سرکار دونوں ہی اسے ملک کا داخلی مسلہ سمجھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے مخدوش حالات کی وجہ سے پاکستان حکام اس وقت مزید مشکلات مول لینے کے متحمل نہیں ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اس معاملہ پر بھی محتاط رویہ اختیار کریں۔