1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوکا کولا کا فارمولا منظر عام پر لیکن نظروں سے اوجھل

10 دسمبر 2011

کوکا کولا کا شمار دنیا کے مشہور ترین مشروب میں ہوتا ہے۔ اس کمپنی نےاس مشروف کا اپنا خفیہ فارمولا کوکا کولا میوزیم میں رکھ دیا ہے۔ لیکن اٹلانٹا کے میوزیم میں آنے والےاس فاومولے کو نہیں دیکھ سکتے۔

https://p.dw.com/p/13QPb
تصویر: AP

دنیا کی معروف کمپنی کوکا کولا کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے اپنے اس مشروب کے فارمولے کو ہمیشہ ہی خفیہ رکھا اور وہ اس میں اب تک کامیاب بھی رہے ہیں۔ 1886ء میں کوکا کولا متعارف کرائے جانے کے بعد یہ مشروب تیار کرنے کی اس ترکیب کو اب اٹلانٹا کے کوکا کولا میوزیم میں تو رکھ دیا گیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فارمولے کو کوئی دیکھ نہیں سکتا کیونکہ یہ ٹین کے ایک ڈبے میں بند ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو موہتارکینٹ نے بتایا کہ کوکا کولا کی تاریخ میں یہ ایک انتہائی اہم دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالکل صحیح وقت پر یعنی کمپنی کی 125ویں سالگرہ کے موقع پراس فارمولے کو میوزیم میں رکھا جا رہا ہے۔ 1886ء میں اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے دوا ساز جان ایس پیمبیرٹن نے یہ فارمولا تیار کیا تھا۔ شروع ہی سے اسے مشروبات بنانے والی دوسری کمپنیوں سے خفیہ رکھنے کی پالیسی اختیار کی گئی۔ اس وقت سے صرف مخصوص لوگوں کی اس فارمولے تک رسائی تھی۔

Coca Cola Abfüllanlage in Genshagen Wirtschaft amerikanische Unternehmen in Deutschland
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کولا کمپنی کے بنائے ہوئے1.7 ارب مشروبات روزانہ فروخت ہوتے ہیںتصویر: AP

1919ء میں کمپنی کے مالک ایرنسٹ ووڈرف نے بینک سے قرضہ حاصل کرنےکے لیے یہ فارمولا ضمانت کے طور پر رکھوا دیا۔ کوکا کولا نے 1925ء میں بینک کو تمام قرضہ جات واپس ادا کر دیے۔ پھر ووڈرف نے دوبارہ یہ فارمولا حاصل کرکے کمپنی کے ایک بینک، جسے اب سن ٹرسٹ کہا جاتا ہے، میں رکھوا دیا۔ 1925ء فارمولے والا ٹین کا یہ ڈبہ اسی بینک میں رکھا ہوا تھا۔

دنیا کے تقریباً دوسو ممالک میں ایک اندازے کے مطابق کوکا کولا کمپنی کے بنائے ہوئے1.7 ارب مشروبات روزانہ فروخت ہوتے ہیں۔ اس کمپنی میں سات لاکھ سے زائد افراد کام کرتے ہیں اور اٹلانٹا کوکا کولا کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

افشا ہونےکے بعد بھی کوکا کولا کا راز ، راز ہی رہا۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں