گزشتہ برس ایک ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے دی۔ بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے والوں میں برطانوی علاقہ کووینٹری بھی شامل تھا۔ تاہم یہاں کی جامعات کے طلبہ اور محققین بریگزٹ سے خوش دکھائی نہیں دیتے۔ مگر بریگزٹ کا ریسرچ اور سائنس سے کیا تعلق ہے؟