1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کون بنے گا صدر پاکستان ؟

18 اگست 2008

پرویز مشرف کے استعفیےکے بعد اب اس سوال نے جنم لے لیا ہے کہ پاکستان کا نیا صدر کون ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ سیاسی اتحاد اور پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/F0AJ
صدارت کے ممکنہ امیدوار، آصف علی زرداریتصویر: AP

پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ملک کا نیا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سے ہونا چاہئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے صدر کا انتخاب مک کے کسی چھوٹے صوبے سے کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بدل سکتاہے اور سیاسی اتحاد کا صحیح امتحان شروع ہو گا۔ سیاسی ناقدین نے پاکستانی سیاسیت کے لئے آئندہ تیس دنوں کو بہت اہم قرار دیا ہے کیونکہ آئین کے مطابق اسی دوران نئے صدر کا انتخاب ہونا چاہیے۔

سیاسی ناقدین نے اس بات کی بھی پیش گوئی کی ہے کہ نیا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا اور ممکنیہ طور پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرادی اس عہدے کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ سیاسی حریف پرویز مشرف صدر کے عہدے سے ہٹ چکے ہیں اور ان دونوں سیاسی جماعتوں اور سیاسی اتحاد کا مقصد بھی یہی تھا۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس مقصد کے حصول کے بعد اب یہ اتحاد قائم رہے گا یا نہیں؟