1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولون میں تاریخی عمارت منہدم

4 مارچ 2009

منگل کوجرمن شہر کولون کے تاریخی شہری آرکائیو کی عمارت اور دو قریبی عمارتوں کے منہدم ہوجانے کے بعد دو افراد اب تک لا پتہ ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام گذشتہ رات روک دیا گیا تھا لیکن اب آج بدھ کی صبح اسے پھر سے شروع کر دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/H5RQ
منہدم ہونے والے تاریخی عمارت کا ملبہ بکھرا پڑا ہےتصویر: AP

اِس سے پہلے جائے حادثہ کو سیمنٹ کے ذریعے مستحکم بنانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اِس انہدام کا تعلق زیر زمین ریلوے کی تعمیر سے بتایا جاتا ہے۔ اِس عمارت میں کولون شہر اور رائن کے علاقے کی ایک ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ سے متعلق اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔

Einsturz des Historischen Stadtarchivs in Köln
فائر بریگیڈ کا عملہ اپنے کام میں مصروفتصویر: AP

اس عمارت میں جرمنی کی گزشتہ سو سالہ تاریخ سے متعلق اہم دستاویزات تھیں۔

کولون شہر کے فائر بریگیڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو لاپتہ افراد کا اب تک کو سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی اب تک کوئی لاش برآمد ہو پائی ہے۔

منگل کو جب عمارت کا انہدام شروع ہوا اور دیواریں گرنا شروع ہوئیں تو آرکائیو کا عملہ اور عمارت میں موجود دیگر افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

گزشتہ کئی برسوں سے اس آٹھ منزلہ عمارت کو منہدم ہونے سے بچانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ اب تک عمارت سے اہم یکارڈ اور تاریخی دستاویزات نکال لینے میں کامیاب ہو چکا ہے جو عمارت کے زیرزمین حصے میں موجود تھیں۔ عمارت کا زیرزمین حصہ اس تباہی کا کم شکار ہوا ہے۔