1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوسووو میں اعلیٰ پوزیشنوں پر متعین جرمن عہدیداروں نے اختیارات سنبھال لئے

1 ستمبر 2006

سربیا کے علیحدگی پسند صوبے کوسووومیں متعین بین الاقوامی امن فوج KFOR کی قیادت آج جمعے کے دن سے وفاقی جمہوریہ جرمنی نے سنبھال لی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYJx
جرمن وزیر دفاع Jung ، بائیں طرف، اور Joachim Rücker آج پرِشٹینا میں ملاقات کے بعد
جرمن وزیر دفاع Jung ، بائیں طرف، اور Joachim Rücker آج پرِشٹینا میں ملاقات کے بعدتصویر: AP

اس سلسلے میں ایک باقاعدہ تقریب کوسووو کے شہر پرِزرَین میں ہوئی جس میں جرمن وزیر دفاع Franz-Joseph Jung کی موجودگی میں KFOR کی قیادت کے فرائض جرمنی سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل Roland Kather کو منتقل کردیے گئے ۔ جنر ل کاتھر سے پہلے ان امن دستوں کی سربراہی جنرل Giuseppe Valotto کررہے تھے جن کا تعلق کوسووو میں متعین اطالوی فوجی دستوں سے ہے۔ کوسووو میں KFOR امن فوج کہلانے والے مسلح دستوں میں 35 مختلف ملکوں کے 17 ہزارفوجی شامل ہیں اور ان میں جرمن فوجیوں کی تعداد تقریباً 2900 بنتی ہے۔

ادھر کوسووو کے دارلحکومت پرِشٹینا میں آج ہی جرمنی سے تعلق رکھنے والے سفارت کار Joachim Rücker نے بھی کوسووو میں اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں کام کرنے والی انتظامیہ کے نئے سربراہ کے طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ سربیا کے اس علیحدگی پسند صوبے کی مستقبل میں حتمی حیثیت کے تعین کے لئے اقوام متحدہ کی ثالثی میں سرب حکومتی نمائندوں اور کوسووو میں البانوی نسل کی اکثریتی آبادی کے رہنماﺅں کے مابین مذاکرات طویل عرصے سے جاری ہیں جو ابھی تک ختم نہیں ہوئے۔