1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوارٹر فائنل میچوں کے نتائج

3 جولائی 2006

کوارٹر فائنل میچوں میں کامیابی کے بعد جو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، اُن سب کا تعلق یورپ سے ہے اور اُن کے نام ہیں: جرمنی، اٹلی، فرانس اور پرتگال۔ پہلا سیمی فائنل منگل چار جولائی کو جرمنی اور اٹلی کے مابین کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYO1
فرانس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پیرس میں جشن کا سا سماں
فرانس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پیرس میں جشن کا سا سماںتصویر: AP

30 جون جمعہ کے روز پہلے دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔ برلن میں کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے ارجنٹائن کو پنلٹی کِکس میں دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ معمول کے وقت اور اضافی وقت کے بعد مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ اِس طرح اب منگل چار جولائی کو جرمنی کا مقابلہ سیمی فائنل کے پہلے میچ میں اٹلی کے ساتھ ہو گا، جس نے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرائن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی تھی۔

یکم جولائی ہفتے کے روز شہر گیلزن کرشن میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں پرتگال نے انگلیڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اِس مقابلے کا فیصلہ بھی پنلٹی ککس کی بنیاد پر ہوا، جس میں پرتگال نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ معمول کے وقت اور اضافی وقت کے بعد مقابلہ صفر صفر سے برابر رہا تھا۔

یکم جولائی کو ہی ایک سنسنی خیز مقابلے میں، جو فرینکفرٹ شہر میں منعقد ہوا، فرانس نے فیورٹ اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی ٹیم برازیل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ اِس طرح دوسرے سیمی فائنل میں فرانس اور پرتگال کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔