کمپیوٹر کی سب سے بڑی عالمی نمائش CeBit جاری
5 مارچ 2009ہنوور میں کمپیوٹر کی سب سے بڑی عالمی نمائش CeBit میں انہتر ممالک کے تقریبا چار ہزار تین سو نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔ نمائش تقریبا دو لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔
اب تک کمپیوٹر اور ٹیلی موصلات کے شعبے پر موجودہ عالمی مالیاتی بحران کے اثرات کم ہی پڑے ہیں۔ منڈی کی ریسرچ کے انسٹیٹیوٹ کے مطابق بحران کے سال 2009 میں بھی اس شعبے مین خریداری میں اضافہ ہو گا جو تقریبا تین فیصد یا دو اعشاریہ چار ملین یورو ہوگا۔
جرمنی میں اس کمپیوٹر مصنوعات کے شعبے کی ایسوسی ایشن بٹ کام کا کہنا ہے کہ 55 فیصد کمپنیوں پر عالمی مالیاتی بحران نہیں دیکھے گئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ایسے کاروباری اداروں کی تعداد زیادہ ہے جو اپنے کاروبار میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔
بٹ کوم کے مطابق صرف ٹیلی مواصلات کے شعبے میں اس سال کے دوران آمدنی میں تقریبا ایک اعشاریہ دو فیصد یا 65 ارب یورو کی کمی ہو گی۔
بٹ کوم کے صدر Scheer کا کہنا ہے کہ ’’ بحران کے دوران ٹیلی فون تو کثرت سے ہی کئے جاتے ہیں بلکہ شاید عام حالات سے زیادہ ہی ٹیلی فون کئے جاتے ہوں لیکن اس کا مطلب لازمی طور پر آمدنی میں اضافہ نہیں ہے کیوں کہ اس شعبے میں سخت مقابلہ پایا جاتا ہے۔‘‘