کرکٹ ورلڈ کپ 2007 کی افتتاحی تقریب
11 مارچ 2007ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے اس پہلے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں وہاں کی ثقافت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس تقریب کا مرکزی پروگرام’ ویسٹ انڈیز انرجی ‘ نامی ایک شو ہو گا ۔ جس میں دو ہزار سے زائد گلو کار ، رقاص اور دیگر فنکار شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ اسکول کے بچے جسمانی کرتب دکھائیں گے ۔آئی سی سی کے سربراہ پرسی سون کے ساتھ ساتھ سولہ ملکوں کے آفیشلزاور کھلاڑی اس موقع پر موجود ہونگے۔
اس عالمی کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں چار چار کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور میزبان ملک ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے منگل کو ہو گا ۔ اس موقع پر آ تش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔
پاکستان کے کپتان انظمام الحق ، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔