کرکٹ: سری لنکا کی ٹیم سنبھل گئی
1 مارچ 2009اشتہار
لاہور کے قذّافی اسٹیڈیم میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم ابتدائی خراب کھیل کے بعد سنبھل گئی ہے۔
سری لنکا کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئی تھیں تاہم سنگاکارا اور سماراویرا کی شاندار سنچریوں کے باعث سری لنکا کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین رکٹیں لی ہیں۔ کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔