1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرسٹن کا بھارتی ٹیم کو مشورہ: سیکس کرو، فٹ رہو

23 ستمبر 2009

بھارتی کرکٹ ٹیم کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو ہر میچ سے ایک دن پہلے اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے یعنی سادہ الفاظ میں ’سیکس‘ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Jmzp
تصویر: picture-alliance/Tagesspiegel

بھارتی کرکٹ ٹیم یعنی ’دھونی الیون‘ کو جنوبی افریقہ میں جاری چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے ایک نیا نسخہ ملا ہے۔ بھارتی روزنامے ہندوستان ٹائمز کے صفحہء اوّل پرچھپی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کوچ کرسٹن اور کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیتوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار پیڈی اُپٹن نے اس سلسلے میں کھلاڑیوں میں ایک دستاویز بھی تقسیم کی ہے۔ اس دستاویز کا موضوع ہے:’’کیا سیکس سے پرفارمنس میں بہتری لائی جاسکتی ہے؟‘‘

Gary Kirsten
بھارتی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹنتصویر: AP

رپورٹ کے مطابق کرسٹن نے کیپ ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر اور اسپورٹس کے ماہر ٹم نوکس کی ایک ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ٹیم میں بانٹی گئی اس دستاویز میں لکھا ہے کہ ’’کھلاڑیوں کے لئے میچ سے ایک دن پہلے جسنی خواہشات کی تکمیل ان کی فٹنس پر مثبت اثر ڈالتی ہے جبکہ دیر رات تک شراب خانے میں رکنے اور کسی کا اتنظار کرنے سے آئندہ دن کے کھیل پر برا اثر پڑسکتا ہے۔‘‘

گیری کرسٹن کی دستاویز کے مطابق جنسی خواہشات کی بھرپور تکمیل کسی بھی انسان کی نفسیات پر گہرا اور مثبت اثر ڈالتی ہے۔’’سیکس کرنے سے انسان میں آئندہ دن کے لئے بھرپور توانائی، جارحیت، ہمت اور جیتنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور یہی تمام خوبیاں کھیل کے میدان میں کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتوں کونکھار کر سامنے لاتی ہیں۔‘‘ اس دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ کئی مہینوں تک جنسی خواہشات کو دبائے رکھنے سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور خصوصیات میں بتدریج کمی آتی ہے۔

Indien Cricket Team Ankunft Johannesburg Südafrika
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونیتصویر: AP

گیری کرسٹن نے بغیر پارٹنر والے بھارتی کھلاڑیوں کوایک اور مشورہ بھی دیا ہے۔ کرسٹن کے مطابق ایسی کسی بھی صورتحال کا بہترین حل یہ ہے کہ ذہن میں ایک خوبصورت عورت کا خاکہ کھینچ کر ’مُشت زنی‘ کی جائے تاکہ جنسی خواہشات کی تکمیل خود ہی پوری کرلی جائے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرسٹن نے کھلاڑیوں کو مشت زنی کرنے کے بعد فوری طور پر نیند کی آغوش میں چلے جانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ وہ خود کو آئندہ دن کے کھیل کے لئے ہلکا، خوشگوار اور بالکل فٹ محسوس کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوچ نے کھلاڑیوں کو بہترین خوراک لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کوچ گیری کرسٹسن کے پاس شاید بھارتی ٹیم میں موجود سچن تندولکر، راہل ڈراوڈ، یووراج سنگھ اور مہیندر سنگھ دھونی جیسے باصلاحیت بیٹسمینوں کے لئے ’بیٹنگ ٹپس’ نہیں بچی ہیں اور اسی لئے اب دوسرے مشورے دئے جارہے ہیں۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: گوہر نذیر گیلانی