1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیوس کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

11 جولائی 2010

ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو ریورس سنگلز کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا ہے۔ اس سیمی فائنل میچ میں میزبان ملک کے نووائس اوسٹین چائلڈز 3-2 سے جیت گئے۔

https://p.dw.com/p/OGGP
عقیل خانتصویر: AP

اکیس سالہ نووائس نے پاکستان کے عقیل خان کو 6-1, 6-3, 6-3 سے مات دی۔ ڈیوس کپ میں یہ ان کا پہلا مقابلہ تھا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہاویرا میں ہوئے ان مقابلوں میں ہفتہ تک پاکستان کو 2-1 سے برتری حاصل تھی۔ تاہم اتوار کو چائلڈز اور خان کے درمیان مقابلے سے قبل نیوزی لینڈ کے رُوبن اسٹاتھام نے پاکستانی اعصام الحق قریشی کو ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا تھا۔

Aisam-Ul-Haq Qureshi Tennis Pakistan
اعصام الحق قریشیتصویر: AP

قریشی گزشتہ دو روز کے مقابلوں میں پاکستان کی جیت کے لئے اہم رہے۔ ومبلڈن ڈبلز کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے اس کھلاڑی نے جمعہ کو اوپننگ سنگلز میں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کو شکست دی تھی جبکہ ہفتہ کو عقیل خان کے ساتھ شراکت میں ڈبلز میں بھی فاتح رہے۔

اسٹاتھام اتوار کو قریشی کے خلاف میچ 6-2, 6-1, 6-3 سے جیتا۔ بعدازاں فائنل میچ میں چائلڈز نے خان کو دو گھنٹے میں ہی پچھاڑ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

چائلڈز نے کہا، ’میں شروع میں کافی خوفزدہ تھا۔ میں واقعی پرجوش نہیں تھا، بلکہ بے چین تھا۔‘

چائلڈز نے کہا کہ جیسے جیسے کھیل آگے بڑا اور انہوں نے خان پر دباؤ ڈالا تو وہ بہتر محسوس کرنے لگے۔

گروپ فائنل مقابلہ ستمبر میں ہوا، جس میں نیوزی لینڈ تھائی لینڈ یا انڈونیشیا کا سامنا کرے گا۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں