1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈوئچ مارک سے محبت کم نہیں ہوئی

عابد حسین15 دسمبر 2015

آج بھی جرمنی میں بہت سارے ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دل و دماغ میں ڈوئچ مارک سے محبت زندہ ہے۔ ایسے لوگوں کے پاس بے متروک شدہ کرنسی بھاری مقدار میں موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/1HNZZ
پانچ سو ڈوئچ مارک کا نوٹ

کہتے ہیں کہ کئی جرمن شہری ایسے ہیں جنہوں نےسرہانوں اور بستر کے گدوں میں ابھی تک سابقہ جرمن کرنسی ڈوئچ مارک کی گڈیاں چھپا کر رکھی ہیں۔ ڈوئچ مارک کا استعمال سرکاری طور پر چودہ برس قبل ترک ہو چکا ہے لیکن ابھی بھی اربوں نوٹ اور سکے لوگوں کے پاس موجود ہیں۔ بے شمار جرمن اپنی سابقہ کرنسی پر آج بھی فخر کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ سابقہ مغربی جرمنی کی کرنسی کے بارے میں آج کی نئی نسل قدرے کم آگاہی رکھتی ہے اور کئی کے لیے یہ غیر مانوس ہے۔

ابھی حال ہی میں ایک جرمن شہر میں ایک چار سالہ بچے کو اپنے دادا کے کمرے کے ایک دراز میں رکھی البم میں ہاتھ مارتے ہوئے پانچ سو ڈوئچ مارک کا نوٹ ملا۔ اِس نوٹ پر بنی ایک قدیمی قلعے کی تصویر سے بچے کافی دیر تک محظوظ ہوتا رہا۔ اُس نے نوٹ پر سے قلعے کی تصویر کو کاٹ کر ایک کاغذ پر چسپاں کیا اور دوستوں کو دکھانے کے لیے اگلے روز کنڈرگارٹن لے گیا، جہاں اُس نے یہ تصویر کلاس کی دیوار پر چسپاں کر دی۔ پانچ سو جرمن ڈوئچ مارک کے نوٹ پر کوبلنز اور ٹریئر شہروں کے درمیان پہاڑی علاقے کی ایک وادی میں واقع الٹز قلعے کی تصویر تھی۔

D-Mark Scheine
بہت سارے جرمنوں کے دل و دماغ میں ڈوئچ مارک سے محبت زندہ ہ ہےتصویر: picture-alliance / ZB

جرمنی کے فیڈرل بینک میں سابقہ ڈوئچ مارک کے نوٹوں اور سکوں کے بدلے میں یورو کرنسی کا تبادلہ ممکن ہے۔ یہ اِس لیے بھی ممکن ہے کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ابھی اربوں ڈوئچ مارک لوگوں کے پاس ہیں۔ اِس ضمن میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق چون فیصد جرمن شہریوں نے اِس کی تصدیق کی ہے کہ اُن کے پاس سابقہ کرنسی کے نوٹ اور سکے موجود ہیں۔ رواں برس جنوری سے نومبر کے درمیان ایک لاکھ چھہتر ہزار ایسے کرنسی ایکسچینج رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اِس طرح تقریباً ننانوے ملین ڈوئچ مارک جمع کروائے گئے اور فیڈرل بینک نے اِن نوٹوں کی موجودگی کو منسوخ کیا۔

جرمن فیڈرل بینک کے مطابق ابھی تک 12.9 بلین ڈوئچ مارک واپس جمع نہیں کروائے گئے۔ ان میں چھ بلین سے زائد کے نوٹ ہیں اور بقیہ سکے ہیں۔ اس طرح مختلف مالیت کے 168 ملین نوٹ لوگوں کے پاس ہیں۔ ایسے اندازے لگائے گئے وہیں کہ جرمن ڈوئچ مارک کا ایک بڑا ذخیرہ بیرون ممالک میں ہو سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سابقہ یوگوسلاویہ اور اُس سے وجود میں آنے والی ریاستوں میں ڈوئچ مارک کو دوسری کرنسی کے طور پر حالیہ برسوں تک قبول کیا جاتا تھا۔