سائبیرین نسل کے شیروں کی طرف سے ایک اڑتے ڈرون کو دبوچتے اور اس کی چیر پھاڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ چین میں واقع پارک کے حکام نے فربہ ہوتے شیروں کو بھگانے دوڑانے یا ورزش کے لیے انہیں ڈرون کے پیچھے لگانے کا فیصلہ کیا۔ ماحول دوست تنظیمیں شیروں کی اس نسل کے خاتمے کے خدشات کا اظہار کر چکی ہیں۔