1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جج کے سامنے پیشی

6 اگست 2008

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغانستان سے امریکہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان پر امریکی عدالت میں القاعدہ کے ساتھ تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/ErBJ
ڈاکٹر عافیہ پر دورانِ حراست امریکی فوجی افسران پر گولی چلانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہےتصویر: AP

ڈاکٹر عافیہ کو سن دو ہزار تین میں پاکستانی حکّام نے کراچی سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا اور امریکہ نے ان کو اب تک افغانستان میں نامعلوم مقام پر نظر بند رکھا۔

ڈاکٹر عافیہ سے متعلق مقدمے اور ان سے وابستہ ’مسٹری‘ کے بارے میں واشنگٹن میں ہمارے نمائندے انور اقبال کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر امریکی حکّام نے ان کے لیے ایک کائونسلر رکھنے کی اجازت دے دی ہے تاہم مقدمہ شکوک و شبہات سے بھرا ہوا ہے۔ انور اقبال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو گرفتار تو سن دوہزار تین میںکیا گیا تھا تاہم امریکی حکّام ان پر مقدمہ اس سال جولائی میں افغانستان میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر چلانا چاہتی ہے۔


دریں اثناء پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی حراست اور مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔