1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی انجینئر رہا اقوام متحدہ اہلکار کی رہائی کی کوششیں تیز

15 فروری 2009

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر ملکیوں کے اغواء کی وارداتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور کم از کم سات غیر ملکیوں کو اغواء کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Gugx
پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر ملکیوں کے اغوا کی وارداتیں صوبہ بلوچستان، سرحد اور قبائلی علاقوں میں ہوئی ہیں۔تصویر: Faridullah Khan

پاکستانی طالبان نے گزشتہ برس اگست میں اغواء کیے جانے والے ایک چینی انجینئر کو رہا کر دیا ہے۔ طالبان کے مطابق چینی انجینئر کی رہائی صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین سے قبل چین کے ساتھ خیر سگالی جذبے کا اظہار ہے۔

طالبان نے29 اگست2008 کو دیر لوئر کے علاقے خال مانو سے دو چینی انجینئروں ژنگ گوا اور لوئنگ کو اغوا کیا تھا ۔ ژنگ گوا کچھ عرصے قبل کسی طرح قید سے فرار ہو گئے تھے جبکہ اوئنگ گوا کو آج طالبان نے رہا کیا ہے۔


علاوہ ازیں پاکستان میں ہی اقوام متحدہ کے اہلکار John Solecki کے اغوا کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ انہیں صوبہ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن یونائٹڈ فرنٹ نے اغوا کر رکھا ہے۔ پاکستان سیکیوریٹی فورسز سولیکی کی بازیابی کے لیے چاغی میں آپریشن کر رہی ہیں۔ تاہم حکومت نے اس آریشن کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بلوچستان لبریشن یونائٹڈ فرنٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بہتر گھنٹوں میں پاکستانی حکومت نے ایک سو چالیس خواتین قیدیوں کو رہا نہ کیا تو مغوی کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مقامی سربراہ کو اوائل ِجنوری میں کوئٹہ شہر سے اغواء کر لیا گیا تھا۔