1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ کرکٹ: نیوساوٴتھ ویلز فائنل میں

22 اکتوبر 2009

کرکٹ کی چیمپیئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوبیگو اور کیپ کوبراز کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو بھارتی شہرحیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/KCUx
تصویر: AP

اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلوی ٹیم نیوساوٴتھ ویلز کے ساتھ فائنل میں ہوگا، جو تئیس اکتوبر کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم پر ہی کھیلا جائے گا۔

بھارت میں جاری اس کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل اکیس اکتوبر کو آسٹریلیا کی ہی دو ٹیموں، نیو ساوٴتھ ویلز اور وکٹوریا کے درمیان دلّی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلا گیا، جس میں نیو ساوٴتھ ویلز نے 79 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ نیوساوٴتھ ویلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 169رنز بنائے لیکن وکٹوریا کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

Cricket Champions Trophy Südafrika
فتح حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلوی ٹیم نیوساوٴتھ ویلز کے ساتھ فائنل میں ہوگاتصویر: AP

نیوساوٴتھ ویلز کے افتتاحی بلے بازوں، ڈیوڈ وارنر اور ہیوز نے جارحانہ طریقے سے اننگز کا آغاز کیا۔ وارنر نے پچیس گیندوں میں اڑتالیس جبکہ ہیوز نے اٹھائیس گیندوں میں پینتیس رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ قرار پائے۔

وکٹوریا کی طرف سے میک کے نے ستائیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں وکٹوریا کے پہلے تین کھلاڑی محض چھ کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر ویڈ نے سب سے زیادہ تئیس رنز بنائے اور وہ آخر تک ناٹ آوٴٹ رہے۔

نیوساوٴتھ ویلز کے تمام ہی گیندبازوں نے زبردست بولنگ کی۔ ہین رکیس نے تین جبکہ بریٹ لی اور نیتھن ہارٹز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

دریں اثناء بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی تینوں بڑی ٹیمیں دکن چارجرز، دہلی ڈیئر ڈیویلئز اور رایل چیلینجرز بنگلور چیمپیئنز لیگ سے باہر ہوچکی ہیں۔

خبر رساں ادارے

ادارت: گوہر نذیر گیلانی/عاطف توقیر