1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ: جرمن کلب بائرن میونخ کی جیت

31 مارچ 2010

یورپی فٹ بال کلبوں کےمعتبر ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میچوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بدھ کو دو مزید کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/MifH
تصویر: AP

یورپی کپ یا چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میچوں کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے میچوں میں لیون کلب نے Bordeux کو ایک گول کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دی۔ لیون کلب کی جانب سے دو گول Lisandro Lopez نے کئے۔ لیون کی جانب سے تیسرا گول برازیل سے تعلق رکھنے والے مشیل بسٹوس نے کیا۔

کوارٹر فائنل کا پہلا مرحلہ لیون شہر میں کھیلا گیا اور اب دوسرے مرحلے کا میچ سات اپریل کو Bordeux میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں فرانس کے مشہور فٹ بال کلب ہےانہیں ناموں کے شہروں میں قائم ہیں۔ دونوں فٹ بال کلبوں میں مسابقت کی تاریخ خاصی پرانی ہے۔ دونوں ہی مضبوط اور مشہور فٹ بال ٹیمیں ہیں۔

منگل کو دوسرا کوارٹر فائنل جرمنی کے ریکارڈ ساز کلب بائرن میونخ اور برطانوی کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک زور دار مقابلے کے بعد جرمن کلب کو فتح حاصل ہوئی۔ بائرن میونخ نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔

Fußball Bayern München Manchester United Flash
جرمن کلب بائرن میونخ اور برطانوی کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے مقابلے کا منظرتصویر: AP

جرمن شہر میونخ کے سٹیڈیم میں 66 ہزار شائقین کے سامنے میچ برابر ی پر کھیلا جا رہا تھا کہ میچ کی آخری شارٹ جوکہ کروشیا سے تعلق رکھنے والے فارورڈ کھلاڑی Ivica Olic کی تھی، سیدھی گول کے اندر گئی۔ میونخ میں کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ کا دفاع انتہائی مضبوط تھا۔ مانچیسٹر یونائٹڈ اور بائرن میونخ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کا میچ سات اپریل کو مانچیسٹر میں کھیلیں گی۔ اگر بائرن میونخ وہ میچ برابر رکھنے میں بھی کامیاب ہو گئی تو اُس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات یقینی ہو جائیں گے۔

آج بدھ کو دو مزید کوارٹر فائنل کھیلیں جائیں گے۔ ایک میچ انگلینڈ کے فٹ بال کلب آرسنل کا ہسپانوی کلب بارسلونا کے ساتھ ہے۔

Champions League Auslosung Viertelfinale
چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل اپریل کے آخری دو ہفتوں پر شیڈیول ہیں۔تصویر: AP

یہ میچ لندن کے آرسنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹیمیں اِس مرحلے کا اگلا میچ چھ اپریل کو کھیلیں گی۔

بدھ کے روز کھیلا جانے والا دوسرا کوارٹر فائنل اطالوی شہر میلان کے Internazionale اور روسی شہر ماسکو کے کلب CSKA Moskva کے درمیان ہے۔ یہ کوارٹر فائنل میچ ماسکو شہر میں کھیلا جائے گا۔ چیمپیئنز لیگ میں کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میچ دو دو بار کھیلے جاتے ہیں۔ ہر ٹیم ایک بار میزبان بنتی ہے۔ سیمی فائنل اپریل کے آخری دو ہفتوں پر شیڈیول ہیں۔

رپورٹ :عابد حسین

ادارت : شادی خان سیف