1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ

27 جولائی 2006

اسپین کے شہر تَیراسا میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات 27 جولائی کو جرمنی اور ہالینڈ کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔

https://p.dw.com/p/DYNu
تصویر: AP

آج کے دیگر میچوں میں پاکستان کا مقابلہ میزبان اسپین کی ٹیم کے ساتھ ہو رہا ہے جبکہ آج کے تیسرے اور آخری میچ میں ارجنٹائن اور آسٹریلیا ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

منگل کے میچوں میں پاکستان ہالینڈ سے دو کے مقابلے میں نو گول سے ہار گیا تھا جبکہ میزبان اسپین نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی تھی۔ اُس روز جرمنی نے بھی ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا تھا۔

اب تک پوائنٹس کے اعتبار سے ہالینڈ سرِ فہرست ہے جبکہ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے۔ اِس چَھ قومی ٹورنامنٹ میں پوائنٹس کے اعتبار سے پاکستان سب سے آخری پوزیشن ہے۔