1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ کا فائنل

22 مئی 2010

پچھلے سال چیمپئنز لیگ کا فائنل مقابلہ 109 ملین لوگوں نے اپنے ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھا تھا جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سال یہ تعداد 170 ملین تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/NUxq
تصویر: DW/AP

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں آج چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا جارہا ہے، جس میں جرمن کلب بائرن میونخ کا مقابلہ ہوگا اطالوی کلب انٹرمیلا ن سے۔

فائنل میچ عالمی وقت کے مطابق 1845 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ اطالوی کلب انٹر میلان اطالوی لیگ اوراطالوی کپ کی فاتح ہے۔ میچ کے دوران اگرچہ تمام دارومدار گیارہ کھلاڑیوں کے کھیل پر ہوتا ہے تاہم اس فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کوچ کا کردار بھی اتنا ہی بلکہ اس سے زیادہ اہم خیال کیا جارہا ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے انٹرمیلان کے کوچ یوزے مورینو اگرچہ کسی وقت میں بائرن میونخ کے جرمن کوچ لوئیس فان گال کے نائب رہے ہیں تاہم اپنے پیشہ میں اب انہیں گال کا ہم پلہ خیال کیا جاتا ہے۔ انٹرمیلان کے کوچ حال ہی میں اپنے موجودہ کلب کو چھوڑ کر ممکنہ پر ریال میڈرڈ کے ساتھ جڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دوسری جانب جرمن کلب بائرن میونخ کے کوچ لوئیس فان گال کا کہنا ہے کہ چاہے وہ یہ فائنل مقابلہ جیتیں یا ہاریں وہ بائرن میونخ کے ساتھ ہی رہیں گے۔

فائنل مقابلے میں بائرن میونخ کے فرانک ریبری اور انٹر میلان کے تھیاگو موٹا کو معطل کیا جاچکا ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں 4-2-3-1 کی ترتیب سے کھیلیں گی یعنی تین کھلاڑی دفاعی پوزیشن میں، دو درمیان میں جبکہ چار کھلاڑی مخالف ٹیم کے گول پر ہمہ وقت حملے کے لئے تیار۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں