1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چار ملکی ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ

12 ستمبر 2008

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والےچار ملکی ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کراچی میں ہوئے۔

https://p.dw.com/p/FGZp
تصویر: AP

ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک روزہ ٹرائلز کے بعد اٹھارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کی عدم موجودگی کے سبب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفر اللہ خان جمالی،سیکریٹری آصف باجوہ ،چیف کوچ جہانگیر بٹ اور کوچ کامران اشرف کی مشاورت سے ٹیم منتخب کی گئی۔

بیجنگ اولمپکس میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں سے صرف سات کھلاڑی اپنی جگہ برقرار رکھ پائےماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ اٹھارہ رکنی ٹیم کی قیادت شکیل عباسی کریں گے جنھیں زیشان اشرف کی جگہ پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

چار قومی ٹورنامنٹ تین اکتوبر سے جرمن شہر ہیمبرگ میں کھیلا جائے گاجس میں شرکت کے لئے قومی ٹیم تیس ستمبر کو کراچی سے فرینکفرٹ روانہ ہو گی۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بیلجیئم اور میزبان جرمنی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔