1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیراکی کی عالمی چیمپئن شپ، صرف دو نئے عالمی ریکارڈ بننے

1 اگست 2011

تیراکی کی عالمی چیمپئن شپ کے350 مختلف مقابلوں میں چالیس گولڈ میڈل دیے گئے۔ اس کے علاوہ دو نئے عالمی ریکارڈ بھی بننے۔ اس سے پہلے روم میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں43 ریکارڈ ٹوٹے تھے۔

https://p.dw.com/p/128Dh
امریکی تیراک رائن لوکٹی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیاتصویر: picture alliance/dpa

چین میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں صرف امریکی تیراک رائن لوکٹی اور چینی سن یُنگ وہ واحد ایتھلیٹ تھے، جواپنے اپنے مقابلوں میں عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ لوکٹی نے مائیکل فیلپس کا دو سو میٹر کا ریکارڈ توڑا۔ فیلپس نے یہ فاصلہ ایک منٹ چون سیکنڈ میں طے کیا تھا جبکہ لوکٹی نے اس سے دس سیکنڈ کم میں اپنی منزل حاصل کی۔ اسی طرح سن ینگ نے Grant Hackett کا پندرہ سو میٹر کا دس سال پرانا ریکارڈ توڑا۔ 2009ء میں روم ہونے والی تیراکی کی عالمی چیمپئن شپ میں 43 نئے ریکارڈ بننے تھے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ان مقابلوں میں نئے سوئمنگ سوٹس کا استعمال تھا۔ پیراکی کے ان سوٹس میں ایک خاص قسم مواد استعمال کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے تیراکوں کی رفتار تیز ہوگئی تھی۔

ماہرین نے کہا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عالمی ریکارڈ بننا ایک غیر معمولی بات ہے۔ بعض نے روم میں ہونے والے مقابلوں کو ’پلاسٹک چیمپئن شپ‘ کا نام بھی دیا تھا۔ اسی وجہ سے عالمی سطح پر تیراکی کے نگران ادارے نے یہ خاص سوٹ پہن کہ سوئمنگ کرنے پر یکم جنوری 2010ء سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Sun Yang bricht Uralt-Weltrekord Schwimm-WM 2011
ان مقابلوں میں دوسرا عالمی ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ چین کے سن ینگ تھےتصویر: dapd

اس حوالے سے لوکٹی نے کہا کہ عام اندازہ تھا کہ سوٹ پر پابندی لگائے جانے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کوئی نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ ’’میری کامیابی نے ظاہر کر دیا ہے کہ ایسا ممکن ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے کے لیے وہ گزشتہ دو برسوں سے تیاری کر رہے تھے اور عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد انہیں ان کی محنت کا پھل مل گیا۔ آسٹریلیا کی اسٹیفنی رائس کے بقول رائن لوکٹی کی پرفارمنس دیکھ کر دیگر سوئمرز کو حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئمنگ سوٹ پر پابندی عائد کیے جانےکے بعد سے یہ پہلا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں