1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پکتیکا: پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش حملہ، بارہ ہلاک

27 نومبر 2010

پکتیکا میں افغان پولیس کے تربیتی کیمپ پر دو خودکش حملموں کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق خود کش حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھے۔

https://p.dw.com/p/QJqQ
تصویر: AP

ایک خود کش حملہ آور نے سینٹر کے اندر جبکہ دوسرے نے مرکزی دروازے پر دھماکہ کیا۔ خبر رساں ایجسنی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل نیٹو افوج کی زیر قیادت ملٹری آپریشن کے دوران افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں کم از کم 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی مشرقی صوبے ننگرہار کی تحصیل شیرزاد میں کیا گیا۔ اس آپریشن میں نیٹو فورسز کے ساتھ ساتھ افغان فوجیوں نے بھی حصہ لیا۔

Afghanistan 8000 Tote im vergangenen Jahr
افغانستان میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

نیٹو فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ اس علاقے میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر چھپا ہوا ہے۔ جب سکیورٹی فورسز مطلوبہ علاقے میں داخل ہوئیں تو عسکریت پسندوں کی طرف سے ان پر حملہ کر دیا گیا۔ نیٹو حکام کے مطابق جوابی کاروائی میں 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ایساف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عسکریت پسند راکٹ لانچروں اور دستی بموں کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ملحقہ سرحد پر واقع تحصیل شیرزاد کا ایک بڑا حصہ طالبان عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول ہے۔ افغانستان میں ایک لاکھ پچاس ہزارغیر ملکی افواج کی موجودگی کے باوجود گزشتہ چند مہینوں کے دوران فوجی اور سویلن ہلاکتوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ القاعدہ کی قیادت پاک افغان سرحدی علاقے میں موجود ہے۔ واشنگٹن کے بروکنگزانسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ہالبروک کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے قائدین پاکستان اور افغانستان کے درمیان کسی دور درازسرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں حقانی گروپ کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

امریکی ایلچی نے اس تاثر کی نفی کی کہ امریکی فوج2011ء سے افغانستان سے انخلا شروع کردے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال دسمبر میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد انخلا کے حوالے سے کو ئی فیصلہ کیاجائے گا۔ اس سے قبل لزبن میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سن2011 ء سےافغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء شروع کر دیا جائے گا۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں