1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوکے مون گو نے جاپان پہنچتے ہی تہلکا مچا دیا

اینا عمانوئیل25 جولائی 2016

سمارٹ فون کی آن لائن گیم ’پوکے مون گو‘ امریکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے ساتھ دنیا کے چالیس سے زیادہ ممالک میں لانچ کی جا چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے اس گیم کی جائے پیدائش جاپان میں بھی اسے لانچ کر دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1JVcq
Türkei Pokemon Go
اس گیم کے شئیرز کی قیمت 4.5 ٹریلین ین ( 42.5 بلین $) تک بڑھ گئی ہے، جو کہ جاپانی کمپنی ’سونی‘ سے بھی زیادہ ہےتصویر: picture-alliance/abaca

پوکے مون گیم سب سے معصوم اور زرد رنگ کے پرکشش کردار (کارٹون) ’پیکاچو‘ کو ہزاروں جاپانی شائقین نے پر زور انداز میں خوش آمدید کیا ہے۔ اس گیم کے امریکی ڈویلپر نیانٹک نے اپنے بلاگ میں کہا ہے، ’’ہمیں دلی خوشی ہے کہ ہم اس گیم کو جاپان لا سکے جہاں پوکے مون پیدا ہوا تھا۔‘‘

نیوز ایجسنی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پوکے مون کے شائقین اس گیم کی جاپان میں لانچنگ پر انتہائی خوش نظر آتے ہیں۔ ایک 16 سالہ اسکول کی طالبہ ممیکا اماہا اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ٹوکیو کے تاریخی ضلع اساکوسہ میں، اپنے ارد گرد موجود سیاحوں سے بےخبر، پوکے مون کو تلاش کرتی محو دیکھائی دیتی ہیں۔

اس نے اے ایف پی کو بتایا،’’آخرکار میں یہ گیم کھیل سکتی ہوں اور جب بھی ہمیں پوکے مون نظر آتا ہے تو ہم خوشی سے کہتے یہ وہاں ہے، یہ وہاں ہے۔‘‘

USA - Pokemon Go
پوکے مون کھیل ممکنہ طور پر کام کی جگہ پر منفی اثرات بھی مرتب کر سکتا ہےتصویر: picture-alliance/abaca

ممیکا کی سہیلی مائیکا کوبو کہتی ہیں،’’میں پوکے مون گیم سے صحیح طرح واقف نہیں ہوں لیکن یہ ایک دلچسپ گیم ہے۔‘‘ پوکےمون گو نے دنیا بھر میں اس گیم کے صارفین میں ایک جنون سا پیدا کر دیا ہے۔ یہ گیم لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز کے ساتھ سڑکوں پر لے آئی ہے۔ یہ مفت ایپلیکیشن ہے جو سیٹلائٹ مقامات، گرافکس اور کیمرے کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے کارٹون کے کرداروں کو حقیقی دنیا میں لے آتی ہے۔

اس گیم کے شئیرز کی قیمت 4.5 ٹریلین ین ( 42.5 بلین $) تک بڑھ گئی ہے، جو کہ جاپانی کمپنی ’سونی‘ سے بھی زیادہ ہے۔

جاپان میں مک ڈونلڈز اور پوکے مون کی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پوکے مون گو کھیلنے والوں کے لیے اس فاسٹ فوڈ چین میں پوکے مون کو جگہ دی جائے گی جہاں پوکے مون پکڑا جا سکے گا۔ مک ڈونلڈز جاپان نے ایک بیان میں کہا،’’ہم مک ڈونلڈز صارفین کو پوکے مون کھیل سے لطف اندوز کرنے کے لئے اور انہیں ہمارا صارف بننے کے لیے ایک موقع پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘ اس بیان کے بعد مک ڈونلڈز جاپان کے شئیرز میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Australien Pokemon Go
پوکے مون گیم سب سے معصوم اور زرد رنگ کے پرکشش کردار (کارٹون) ’پیکاچو‘ کو ہزاروں جاپانی شائقین نے پر زور انداز میں خوش آمدید کیا ہے۔تصویر: picture-alliance/dpa/D. Moir

جاپان میں لانچ سے قبل حکومت نے ایک حفاظتی گائیڈ جاری کر دی تھی، جس میں صارفین کو اس گیم کے ممکنہ نقصانات جیسے گرمی لگ جانے یا آن لائن دھوکا دہی سے بچنے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پوکے مون کھیل ممکنہ طور پر کام کی جگہ پر منفی اثرات بھی مرتب کر سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ،’’ پوکے مون آنے کے بعد مجھے اب کام کی پروا نہیں۔‘‘