1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوٹن کی مودی سے ملاقات، گرمجوشی کا اظہار

William Yang/ بینش جاوید DPA
1 جون 2017

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کے حوالے سے نہایت گرمجوشی کا اظہار کیا۔

https://p.dw.com/p/2e0MN
Russland Wladimir Putin beim Wirtschaftsforum in St. Petersburg
تصویر: picture alliance/AP Photo/Sputnik/Kremlin Pool/A. Druzhinin

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کے حوالے سے نہایت گرمجوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے  یہ ملاقات روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں آج جمعرات یکم جون کو ہوئی ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں روس کا سب سے بڑا سالانہ معاشی فورم جاری ہے۔ اس تین روزہ ایونٹ کے دوران روس اور بھارت کے درمیان مختلف اقتصادی معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ پرائیویٹ میٹنگ سے قبل پوٹن نے مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’آپ سے ملاقات اور باہمی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کے لیے موقع پر ملنے پر بہت خوش ہوں۔‘‘

Deutsch-indische Regierungskonsultationen in Berlin | Angela Merkel & Narendra Modi
روس جانے سے قبل مودی جرمنی اور اسپین بھی گئے تھےتصویر: Reuters/H. Hanschke

ماسکو حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کریملن سالانہ اقتصادی فورم کے حاشیے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی امور پر توجہ مرکوز رکھی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے روس اور بھارت کے مابین اقتصادی تعاون میں کمی واقع ہوئی ہے۔

روس گزشتہ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم نامی بین الاقوامی اقتصادی فورم کا انعقاد کراتا آ رہا ہے۔ اس فورم میں کاروباری رہنما اور سیاستدان شریک ہوتے ہیں۔ اس فورم کے موقع پر پوٹن دیگر کئی سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش اور آسٹریا کے چانسلر کرسٹیان کیرن بھی شامل ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چار یورپی ممالک کے دورے کے دوران اس وقت روس میں ہیں۔ قبل ازیں وہ جرمنی اور اسپین بھی گئے تھے۔ اس چھ روزہ دورعے کے دوران روس کے بعد وہ فرانس جائیں گے۔