1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پوتن کے کتے کا کیا نام رکھا جائے؟

19 نومبر 2010

روسی وزیراعظم ولادی میر پوتن نے اپنے نئے پالتو کتے کا نام رکھنے کے لئے تمام روسی عوام سے مشورہ طلب کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/QDDB
تصویر: AP

روسی وزیر اعظم پوتن کو یہ ننھا سے کتا ان کے بیلجیئن ہم منصب نے تحفے میں دیا ہے۔ حکومتی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے ایک بیان کے مطابق،’ جو کوئی بھی اس کتے کا نام رکھنے کا خواہشمند ہے، وہ اپنی تجاویز ہمیں ای میل کے ذریعے ارسال کر سکتا ہے۔‘

گزشتہ ویک اینڈ کے دوران روسی وزیر اعظم نے اپنے دورہ ء بیلجیئم کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ اس دورے کے اختتام پر بیلجیم کے وزیر اعظم Boiko Borisov نے ایک ننھا سا کتا پوتن کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔

Merkel und Putin mit Hund in Sotschi
جرمن چانسلر میرکل، روسی وزیر اعظم پوتین اور ان کا کتا کونیتصویر: AP

اٹھاون سالہ پوتن کے پاس پہلے بھی ایک کتا ہے، جس کا نام ’کونی‘ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ننھا کتا جس کی عمر ابھی صرف تین ماہ ہی ہے، ان کے گیارہ سالہ کونی کے ساتھ خوش رہے گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف