1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پندرہ سالہ لڑکی کا تیراکی میں نیا عالمی ریکارڈ

9 جولائی 2009

کینیڈا کی ایک پندرہ سالہ لڑکی اماندہ ریزن نے خواتین کی پچاس میٹر تیراکی کے شعبے میں آج تک کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ریزن نے نیا ریکارڈ عالمی سوئمنگ چیمپیئن شپ کے کینیڈا میں ہونے والے ٹرائلز کے دوران قائم کیا۔

https://p.dw.com/p/IkLq
پچاس میٹر بریسٹ سٹروک کواب تک اولمپک مقابلوں میں شامل نہیں کیا گیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

محض پندرہ سالہ Reason نے 50 پچاس میٹر فاصلے کا بریسٹ سٹروک تیراکی کا30.31 سیکنڈ کا ریکارڈ 30.23 سیکنڈ سے توڑ دیا۔ آسٹریلیا کی Jade Adamstone نے یہ گذشتہ ریکارڈ 2006 میں قائم کیا تھا۔

نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوعمر تیراک Amanda Reason نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وہ الفاظ ہی نہیں ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی کیفیت بیان کر سکیں۔

’’یہ بات بہت ہی حیرت انگیز ہے۔ میرے کوچز نے کہا تھا کہ مجھے تیز رفتاری سے تیرنا ہے اور مجھے اپنے سر کو بھی مسلسل حرکت میں رکھنا ہے۔میں نے آغاز اچھا کیا اور پھر آخر تک اسے برقرار رکھا۔‘‘

کھیلوں کی دنیا میں ایسا ایک طویل عرصے بعد دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی کینیڈین کھلاڑی ایک عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل 1988 میں تیراکی ہی کے شعبے میں ایلیسن ہیگسن نے 200 میٹر بریسٹ سٹروک مقابلوں میں کینیڈا کی طرف سے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اماندہ ریزن اس سے قبل تیراکی کی عالمی جونیئر چیمپیئن شپ میں کانسی اور رواں سال جنوری میں ہونے والی جونیئر Pan-Pacific چیمپیئن شپ میں چاندی کے تمغے بھی حاصل کر چکی ہیں۔

تیراکی کے کھیل میں پچاس میٹر فاصلے کے بریسٹ سٹروک مقابلے ایسے ایونٹ ہوتے ہیں جو اب تک سوئمنگ کی عالمی چیمپئین شپ میں تو شامل کئے جاتے ہیں مگر انہیں اولمپک مقابلوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : مقبول ملک