1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پناہ گزينوں کی آپ بيتيوں پر مشتمل دستاويزی فلم ’ميرا فرار‘

عاصم سليم15 فروری 2016

گزشتہ برس شام، عراق، پاکستان، افغانستان اور ديگر کئی ملکوں سے لاکھوں تارکين وطن نے سياسی پناہ کے ليے يورپ کا رخ کيا۔ دستاويزی فلم ’مائی اسکيپ‘ يا ’ميرا فرار‘ ميں ايسے ہی چند پناہ گزينوں کی کہانياں بيان کی گئی ہيں۔

https://p.dw.com/p/1HveE
تصویر: Getty Images/AFP/A. Nimani

لڑاکا طياروں کی بمباری، بم دھماکے اور پر تشدد واقعات ہوں يا پھر ايران کی دشوار گزار پہاڑيوں کا سفر يا بحيرہٴ ايجيئن کے خطرناک تجربات ... ايسے ہی کئی مناظر آپ ديکھ پائيں گے، دستاويزی فلم ’ميرا فرار‘ ميں۔ اس ڈاکومينٹری ميں مہاجرين ہی کی جانب سے بنائی جانے والی ويڈيوز اور تصاوير کی مدد سے ان کے فرار کی کہانياں بيان کی گئی ہيں۔ کہيں کوئی جنگی حالات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے ليے بھاگ رہا ہے، تو کہيں کسی کو اپنے مذہب یا رنگ و نسل کی بنياد پر تشدد کا سامنا ہے۔ ’ميرا فرار‘ پيشہ ورانہ فلمسازوں کی نہيں بلکہ متاثرين کے اپنے ہی ویڈیو مواد کی مدد سے بيان کردہ آپ بیتيوں کا ایک ايسا منفرد مجموعہ ہے، جو ديکھنے والوں کو پناہ کی تلاش ميں يورپ تک کے سفر سے متعلق بہت سے ایسے حقائق سے آگاہ کرے گا، جو شايد ان کے وہم و گمان تک ميں بھی نہ ہوں۔

نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے آپ متعدد زبانوں ميں يہ دستاويزی فلم اور ديگر مواد ديکھ سکتے ہيں:

http://www.dw.com/en/program/myescape/s-32606-9798

فيس بک پر ’مائی اسکيپ‘ کا خصوصی پيج:

https://www.facebook.com/MyEscapeFilm