1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں نیٹو کے لیے سامان لے جانے والے آٹھ ٹرک تباہ

15 مارچ 2009

پاکستان کے شمال مغربی صوبہِ سرحد کے دارلحکومت پشاور میں طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان میں متعین نیٹو کی آئی سیف فوج کے لئے سامان لے کر جانے والے آٹھ ٹرکوں کو نذرِآتش کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HCSm
افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا امدادی سامان پاکستان سے جاتا ہےتصویر: AP

علی الصبح کی گئی کارروائی میں دیگر ایک درجن ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ طالبان نے ٹرک ٹرمینل پر چار راکٹ داغے۔ دو ٹرک ڈرائیور کو بھی حملہ آوروں نے گولیاں مار کر زخمی کیا۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل حملہ آور طالبان فرار ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

Bundeskanzlerin Merkel mit Schutzweste im ISAF-Headquarter in Kabul
سن دو ہزار سات میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل افغانستان میں نیٹو کے آئی سیف دستوں کے ہمراہتصویر: picture alliance/dpa


مقامی پولیس افسر گوہرخان کے مطابق بس ٹرمینل پر ڈرائیوروں نے ٹرکوں کو غیر قانونی طور پر پارک کیا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرائوروں کو حکم تھا کہ وہ نیٹو کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کو یہاں پارک نہ کریں کیوں کہ ماضی میں بھی ان کو طالبان عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا ہے۔ گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان ڈرائوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے سامان کا ایک بڑا حصّہ پشاور کے راستے شورش ذدہ خیبر ایجنسی سے ہوتا ہوا افغانستان بزریعہ سڑک جاتا ہے۔ نیٹو پاکستانی حکومت سے اس ترسیل کو بلا رکاوٹ ممکن بنانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔