1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور: خودکش حملہ، 34 افراد ہلاک

9 مارچ 2011

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے قریبی علاقے متنی ادیزئی میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے میں34 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/10Vfa
تصویر: dapd

پولیس افسر زاہد خان کے مطابق پشاور کے قریب ادیزئی کے علاقے میں ایک طالبان مخالف امن لشکر کے رہنما کی اہلیہ کے جنازے میں یہ خود کش حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اس جنازے میں تقریباً 150 افراد شریک تھے، جن میں سے 34 ہلاک ہو گئے ہیں اور 50 سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ خود کش بمبار نے جنازے میں شریک ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Anschlag auf Trauergesellschaft in Pakistan
تصویر: dapd

خیبر پختونخوا کے کئی دیگر علاقوں کی طرح ادیزئی میں بھی کئی قبائلی گروپس طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں پاکستانی حکومت کی سر پرستی بھی حاصل ہے۔

دھماکے کے فوراًبعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں‌میں‌اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ: امتیاز احمد/ خبر رساں ادارے

ادارت: افسر اعوان