1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرویز مشرف، سیاستدان؟

12 نومبر 2008

’’سیاست میں شمولیت کا انحصار مستقبل کے حالات پر ہو گا‘‘: صابق پاکستانی صدر

https://p.dw.com/p/FtLP
سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نے قوم سے اپنے آخری خطاب میں کہا تھا،’ پاکستان کا خدا حافظ‘تصویر: AP

سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عوام کو جلد یہ احساس ہوجائے گا کہ ان کا دور موجودہ حکمرانوں کے دور سے بہتر تھا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے کہا کہ وہ فی الحال موجودہ ملکی حالات پر بات کرنا ضروری نہیں سمجھتے اور حالات خود ہی کھل کر سامنے آ جائیں گے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ق کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آئندہ تین ماہ میں ملکی سیاست میں کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ سے کہا ہے کہ وہ آرمی ہاؤس راولپنڈی میں سابق صدر مشرف سے ملاقاتوں کا سلسلہ بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف سے حالیہ ملاقاتوں کی بنا پر پرویز الہیٰ کو اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔