پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات معدوم
24 نومبر 2008پاکستانی زرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ای بھی سیریز کے پاکستان میں منعقد ہونے کے حوالے سے پر امید ہے جس کے زریعے بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کی آمدنی کی توقع ہے۔
مگر بھارتی حکّام کے خدشات بھی بے بنیاد نہیں ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارت نے اپنی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہِ پاکستان سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا تھا۔ کیا بھارتی کرکٹ کے دورے کے ساتھ بھی یہی ہونے جا رہا ہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ بھارتی ہائی کمشنر سیتا پال سے ملاقات کریں گے۔ پی سی بی کے چئیرمین اور بھارتی ہمئی کمشنر کے درماین ایک ہفتے میں یہ دوسری ملاقات ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک بریفنگ بھی دی ہے۔ اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین اس ماہ کے آخر میں بھارت جا کر بھارتی حکّام سے ملاقات کریں گے۔
مزکورہ سیریز کو ایک نیوٹرل مقام پر منعقد کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں یہ سیریز ابوظہبی یا شارجہ میں منعقد کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو طے شدہ پروگرام کے مطابق چار جنوربی سے انیس فروری تک پاکستان کا دورہ کرنا ہے مگر پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث بھارتی حکّام بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔ امسال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ منسوخ کرچکی ہیں اور اس باعث پاکستان حکومت اور کرکٹ بورڈ کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔