1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کےخلاف سیریز کے لئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

8 اپریل 2009

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے لئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ رکی پونٹنگ، مائیکل ہسسی اور مچل جانسن کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HT16
آسٹریلیا کے نامور بلے باز رکی پونٹنگتصویر: AP

فاسٹ بولر بریٹ لی اور آل راؤنڈرز اینڈڑیو سائمنڈز اور شین واٹسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بریٹ لی، واٹسن ان فٹ ہو نے کی وجہ سے اور سائمنڈز تادیبی کاروائی کی وجہ سے کرکٹ سے دور تھے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بائیس اپریل سے سات مئی تک پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں مائیکل کلارک، بڑید ہیڈن، ناتھن بریکن، کالم فرگوسن، بریت جیوز، ناتھن ہارٹز، بین ہلفن ہاس، جیمز ہوپس، ڈیود ہسسی، بین لافلن، شان مارش، بریٹ لی، اینڈڑیو سائمنڈز اور شین واٹسن شامل ہیں۔

Cricket Andrew Symonds
اینڈریو سائمنڈز کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہےتصویر: AP

آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں منعقدہ پانچ ون ڈے میچز اور ایک 20 ٹونٹی کرکٹ میچ پر مبنی سیریز کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 22 اور24 اپریل کو دو ون ڈے میچزدوبئی میں اور27 اپریل، یکم مئی اور 3 مئی کوتین ون ڈے میچز ابوظہبی میں کھیلے گی جبکہ سیریز کا واحد ٹونٹی20 میچ، 7مئی کو دوبئی میں کھیلا جائے گا