1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں پارلیمان کا مشترکہ اجلاس

8 اکتوبر 2008

پارلیمان کا مشترکہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں متعلقہ سیکورٹی افسران ملک میں امن وامان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

https://p.dw.com/p/FUNu
تصویر: AP

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ،خود کش حملے اور پر تشدد واقعات حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا صفایا کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تازہ ترین بریفنگ کے لئے آصف علی زرداری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر پارلیمان کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کر لیاہے۔ اس اجلاس میں قانون ساز اور انتظامی ادارے ملک میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

دونوں ایوانوں کا مشترکہ خصوصی اجلاس میں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال اور ملک کو درپیش اندورنی اور بیرونی خطرات کے بارے میں آرمی کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز میجرجنرل شجاع پاشا بریفنگ دیں گے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے ملک کی کئی دیگراہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ جن میں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف ، تحریک انصاف کے قائد عمران خان اوہر جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد سمیت کوئی سترہ اہم شخصیات شامل ہیں۔ پاکستان میں آخری مرتبہ پارلیمان کا خصوصہ اجلاس 1998 ء میں بلایا گیا تھا۔

وضح رہے کہ اس وقت قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا اورسینٹ کے چیئر مین محمد میاں سومرو سمیت کئی ارکان پارلیمان ملک سے باہر ہیں لیکن زرداری نے انہیں فوری طور پر واپس وطن آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ممبران پر زور ڈالا ہے کہ وہ اس مشترکہ اجلاس میں شرکت کی بھر پور کوشش کریں۔