1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں مخلوط حکومت کے اتحاد کی ڈگمگاتی کشتی

Geelani, Gowhar12 مئی 2008

مخلوط حکومت میں شامل دطارے بڑی جماعت‘ مسلم لیگ نواز گروپ نے ججوں کی بحالی میں تاخیر پر کابینہ سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

https://p.dw.com/p/DydS
مسلم لیگ نواز گروپ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں مسکراتے ہوئے لیکن اب مخلوط حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔تصویر: AP

مسلم لیگ ن کے سربراہ‘ میاں نواز شریف نے اپنی پارٹی کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پنجاب ہاٴوس میں صحافیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔مسلم لیگ نے تاہم اشوز کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں مخلوط حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

دبئی اور لندن میں مذاکرات کے مختلف اَدوار کے باوجود پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معزول ججوں کی بحالی کے طریقہء کار پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اب اس اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ احتجاج کررہی وکلاء برادری بھی حکومتی اتحاد کے فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں جاری وکلاء کی موجودہ تحریک کے سرگرم لیڈر اور ممتاز قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کو روز اوّل سے ہی پیپلز پارٹی کی نیّت پر شک تھا اور معلوم تھا کہ یہ جماعت عدلیہ اور ججوں کی بحالی کے حوالے سے مخلص نہیں ہے۔