اشتہار
ہم عصر اداکاراؤں کے ساتھ مقابلہ
زبان سے پوری طرح سے واقف نہ ہوتے ہوئے بھی کترینا کیف نے پورے اعتماد کے ساتھ بالی وُڈ میں بننے والی فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور انوشکا شرما، دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں کی سخت حریف ثابت ہوئیں۔
باربی گڑیا
کترینا بالی وُڈ کی واحد اداکارہ ہیں، جن پر ایک باربی گڑیا بھی بنی ہے۔ کترینا ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں، امریکی ریاست ہوائی میں پلی بڑھیں اور تعلیم لندن میں حاصل کی۔ پھر اُنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1983ء میں ایک کشمیری بزنس مین محمد کیف اور اُن کی انگریز بیوی سوزانہ ترکیوتے کے ہاں جنم لینے والی کترینا کا اصل نام کترینا ترکیوتے تھا۔