1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں بجلی کا بحران ، اس پر قیمتوں میں اضافہ

12 ستمبر 2008

لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے دعووں کے باوجود اہم شہروں سمیت تجارتی مرکز کراچی میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا ہے۔ واپڈا اور کراچی کو بجلی فراہم کرنے والا ادارہ کے ایس سی اس بحران کی زمہ داری ایک دوسرے پر تھوپ رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FH6j
کراچی میں بجلی کی بندش سے شدید اقتصادی نقصان ہو رہا ہےتصویر: DW

پاکستان میں بجلی کی کھپت بائیس سو میگا واٹ بتائی جاتی ہے لیکن اس وقت صرف چودہ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ تجارتی مرکز کراچی میں بجلی کے بحران کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں غیراعلانیہ طور پر نو سے دس گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

شہر کو بجلی فراہم کرنے والے کئی پاور پلانٹ بند ہیں جبکہ انتظامیہ اس بندش کی وجہ کو کبھی مرمت اور کبھی بریک ڈاون قرار دیتی ہےجبکہ کراچی میں موجود ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے پاس فرنس آئل خریدنے کے پیسے ہی نہیں ہیں۔

کراچی کے شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں اضافے کو ظلم قرار دیا ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو روکنے اور ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلع تھرپارکر میں موجود کوئلے کو توانائی کے منصوبے میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس حوالے سے تھرکول پاور بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تھرپارکر کے کوئلے سے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جو ملک کی ضروریات سے اسی فیصد زیادہ ہے۔