1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’تقسیم ہند مکمل نہیں ہوئی‘

عاطف توقیر اے ایف پی
31 جولائی 2017

’تقسیم ہند‘ کو سات دہائیاں ہو جانے کے باوجود پاکستانی ہندو تشدد اورجبر سے بچنے کے لیے بھارت منتقل ہونے کی جدو جہد میں دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم وہاں بھی حقیقت ان کے خوابوں سے بالکل بہت دور ہے۔

https://p.dw.com/p/2hPzS
Pakistan Hindu Minderheit
تصویر: DW/N. Yadav

جگ داس پاکستان میں تشدد اور گھٹن سے مجبور ہو کر کئی دہائیوں سے فرار ہو کر بھارت پہنچنے کے خواب دیکھتے رہے۔ مگر بھارت پہنچ کر بھی وہ گھٹن کب ختم ہوئی، جس نے انہیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔

ہندوستان کی تقسیم کے بعد بھارت اور پاکستان کے قیام کو ستر برس گزر جانے اور انسانی تاریخ کی سب سے بڑی مہاجرت کے باوجود اب بھی پاکستان میں بسنے والے ہندو رفتہ رفتہ بھارت منتقل ہو رہے ہیں۔ بھارت میں انہیں کام کا قانونی اجازت نامہ ملنا مشکل ہوتا ہے اور سرحد عبور کر کے بھارت میں داخل ہونے والے یہ کئی ہزار ہندو باشندے سرحد کے قریبی علاقوں میں خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

کئی افراد اس حالت میں غیرقانونی طور پر پتھر کوٹتے جیسی مشقت کرتے نظر آتا ہیں کیوں کہ بھارتی حکام ان کی حرکات و سکنات پر سخت نگاہ رکھتے ہیں۔ حکام کو خوف یہ ہوتا ہے کہ سرحد کے دوسری جانب سے کوئی مشتبہ شخص ملک میں داخل نہ ہو جائے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارت پہنچنے والے ہندوؤں کے لیے یہ ماحول ویسا نہیں، جیسا وہ سوچ کر یہاں پہنچے تھے۔

81 سالہ جگ داس کے مطابق، ’’نہ کام ہے، نہ گھر ہے، نہ پیسے ہیں نہ خوراک ہے۔ وہاں (پاکستان میں) ہم کھیتوں میں کام کرتے تھے۔ ہم کسان تھے۔ مگر یہاں ہم جیسے لوگ زندہ رہنے کے لیے پتھر کوٹ رہے ہیں۔‘‘

جودھ پور میں رہنے والے جگ داس نے مزیدکہا، ’’ہمارے لیے تقسیم ہند ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ ہندو اب بھی اپنےملک (بھارت) آنے کی کوشش میں ہیں اور جب وہ یہاں آتے ہیں، تو انہیں کچھ نہیں ملتا۔‘‘

برطانوی راج سے آزادی کے وقت اور پاکستان اور بھارت کے قیام کے وقت 15 ملین سے زائد افراد کو ہجرت کرنا پڑی، جس میں کم از کم ایک ملین مذہبی بنیادوں پر مارے گئے۔

Pakistan Religion Hindus in Multan
پاکستان کے ہندو کئی طرح کے مسائل کے شکار ہیںتصویر: AP

اسی افراتفری میں ہندو اور سکھ نئے قائم ہوئے ملک پاکستان سے بھارت اور دوسری جانب مسلمان مخالف سمت میں روانہ ہوئے اور اس دوران تشدد کے غیرمعمولی واقعات پیش آئے۔

جگ داس کا خاندان تقسیم سے کچھ عرصہ قبل خشک سالی کے باعث پاکستانی علاقے میں منتقل ہوا تھا، مگر اس دوران پاکستان اور بھارت کے قیام کے بعد وہاں بس گیا۔ جگ داس کے مطابق، ’’تقسیم کے فوراﹰ بعد پاکستان میں ہندوؤں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایسا کوئی ایک بھی دن نہیں تھا، جو ہم نے سکون سے گزارا ہو۔ میں چاہتا تھا کہ اپنے دیگر ہندو بھائیوں کے ساتھ جا رہوں۔‘‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں کی زیادہ تر آبادی صوبہ سندھ میں آباد ہے، جو چار گھنٹے کا ٹرین کا سفر کر کے راجستھان کے جودھ پور  نامی صحرائی شہر پہنچتے ہیں۔

زبان، ثقافت اور خوراک سے ہم آہنگی سندھ کے ہندوؤں کو یہ خواب دکھاتی ہے کہ وہ راجستھان پہنچ کر بس جائیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں عام آبادی سے بہت دور خیمہ بستیاں قائم ہیں، جہاں حکام ان ہندوؤں کو شبے کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔