1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا ’’انتخاب‘‘

dw staff25 اکتوبر 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ، پی سی بی نے سابق کپتان اور ٹیم منیجر، انتخاب عالم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fgkl
تصویر: AP

انتخاب عالم اپنے فرائض آئیندہ ماہ نومبر میں غیر جانبدار وینیو دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے سر انجام دینا شروع کریں گے۔ قومی بورڈ کے نئے چیئرمین، اعجاز بٹ کے مطابق انتخاب عالم کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔ 66 سالہ انتخاب عالم نے اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان ٹیم کا کوچ بننا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

Jeff Lawson Trainer der pakistanischen Cricketmannschaft wurde entlassen
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جیف لاسنتصویر: AP

انتخاب عالم کو ابھی کل جمعے کے روز ہی برطرف کئے جانے والے غیر ملکی کوچ، جیف لاسن کی جگہ ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان رضا رشید کے مطابق کوچ جیف لاسن اور پی سی بی کے چئیر مین اعجاز بٹ کے درمیان ملاقات میں جیف لاسن کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رضا رشید نے بتایا کہ جیف لاسن سے معاہدے کے مطابق انہیں تین ماہ کی پیشگی تنخواہ دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سفقت نغمی کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ جیف لاسن اور شفقت نغمی کی برطرفی حوالے سے خبریں کچھ دنوں سے گردش میں تھیں۔جیف لاسن کا تقرر سابق سئیرمین کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف کی جانب سے سن2007 میں کیا تھا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کئی مواقعوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنلز تک پہنچی جن میں دو مرتبہ ٹوئینٹی20 کرکٹ کپ کے فائنل تک رسائی سب سے زیادہ اہم ہےمگر کئی مواقعوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن بھی رہی جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور بھارت کے کے خلاف میچز میں ناکامی سر فہرست ہیں۔جیف لاسن کو ان کے کوچ مقرر ہونے کے پہلے روز سے ہی مقامی میڈیا کی شدید تنقید کا سامنا تھا۔