1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم الزامات کی زَد میں

21 اگست 2006

بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے پاکستانی ٹیم کے کپتان انضام الحق پر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے اور بال ٹیمپرنگ یعنی گیند کی شکل بگاڑنے کے الزامات عاید کئے ہیں۔ ICC کے مطابق پاکستانی ٹیم کا ایمپائرز کے ساتھ بال ٹیمپرنگ کے ایک تنازعے میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل جاری رکھنے کے لئے میدان میں واپس نہ آنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

https://p.dw.com/p/DYNo

واضح رہے کہ اتوار کے روز اِس میچ کا فاتح انگلینڈ کو قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ یہ ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیت گیا ہے۔ پاکستان میں ایمپائرز کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور کئی جگہوں پر مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ PCB کے چیئرمین شہر یار خان نے اِس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا انگلینڈ کا یہ دَورہ مکمل کرنے کا خواہاں ہے۔ ابھی پانچ وَن ڈے میچوں کی سیریز باقی ہے۔