1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی پولیس کی فائرنگ، سات قیدی ہلاک

17 مارچ 2011

پاکستانی شہر حیدرآباد میں جیل توڑنے کی کوشش روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران سات قیدی ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/10ar8
تصویر: AP

صوبہ سندھ کے انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات عبدالقادر تھیبو نے خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا: " حیدرآباد جیل میں پولیس کے ساتھ مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات قیدی ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔" آئی جی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

عبدالقادر تھیبو کے مطابق مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا جب پولیس کی طرف سے قیدیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیرقانونی طور پر زیر استعمال موبائل فون، ہتھیار اور دیگر چیزیں پولیس کو واپس کرکے اپنی بیرکوں میں چلے جائیں۔ تھیبو کے مطابق: " کچھ قیدیوں کے پاس آتشی ہتھیار تھے جس سے انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کا پولیس کی جانب سے جواب دیا گیا۔‘‘

صوبہ سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق جیل کے اندر بظاہر قیدیوں کا کنٹرول تھا اور وہ جیل توڑنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تھیبو کا کہنا تھا: " اس بات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ غیرقانونی چیزیں جیل کے اندر پہنچیں کیسے؟" انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو حیدرآباد کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں