پاکستانی فضائیہ کا ایک میراج طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک
18 اکتوبر 2016پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس حادثے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاہم
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ طیارہ کراچی کے مسرور ایئر بیس سے معمول کی پرواز کے لیے اڑا تھا اور پرواز کے دوران یہ مشرف کالونی کے قریب گرکر تباہ ہو گیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
مئی 2015ء میں پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں مختلف ممالک کے سفیر سوار تھے جنہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک سیاحتی مقام پر لے جایا جا رہا تھا۔ اس حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح گزشتہ برس اگست کے مہینے میں پاکستانی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر مانسہرہ کے قریب کریش کر گیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس حادثے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران پاکستانی ایئر فورس کو مختلف حادثوں کا سامنا رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں پاکستانی فضائیہ کی خاتون پائلٹ مریم مختیار بھی ایک ٹریننگ مشن کے دوران طیارہ کریش ہونے کے باعث ہلاک ہو گئی تھیں۔