صوبہ پنجاب کے چھوٹے سے شہر چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ نصرت مجید مکڑیوں کی حیات پر تحقیق کر رہی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی میں پی ایچ ڈی کی اسٹوڈنٹ نصرت ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اسکالر شپ پروگرام کے تحت جرمنی آئیں۔ اس چھ ماہ کے پروگرام کے دوران انہوں نے پاکستان سے نایاب مکڑیوں کے جمع شدہ نمونوں پر جدید تحقیق کی۔