ٹیکنالوجی لوگوں کو قابل بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو مرکزی دھارے سے دور افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر پاکستانی خواتین کو عمومی طور پر اپنا ذاتی بزنس شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی نے اس تناظر میں ان کی مشکلات کو آسان بنا دیا ہے۔