روزگار کے ليے قانونی طریقے سے بيرون ملک ہجرت کے بارے میں پاکستان کے اندر مشاورت کے خصوصی مراکز، پاکستان ميں ايک جرمن يونيورسٹی کا قيام، نوجوانوں کے ليے تکنيکی تربيت اور سرمايہ کاری کے مواقع ۔ پاکستان سے غير قانونی ہجرت روکنے کے ليے جرمن سفارت خانہ اِن اور بہت سے ديگر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ اس بارے ميں اسلام آباد ميں تعينات جرمنی سفير مارٹن کوبلر کے ساتھ ڈی ڈبليو کی کشور مصطفیٰ کی گفتگو۔